پاکستان

نمائش چورنگی پر تکفیری جماعت کی فائرنگ سے 2شیعہ اسکائوٹس کی شہادت کو 7برس بیت گئے، قاتل آج پھر سڑکوں پر

شیعت نیوز: نمائش چورنگی کراچی پر کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ (اہل سنت والجماعت) کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو شیعہ اسکائوٹس کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید ہونے والےبوتراب اسکائوٹ کے رضا کارزین العابدین اورپاک حیدری اسکائوٹ کے اظہر علی کو شہادت کو سات برس بیت گئے مگر ان دونوں بے گناہوں کے قاتل تاحال قانون کی گرفت میں نا آسکے،  تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی میں واقع نشتر پارک میں ہونے والی مرکزی مجلس عزاء کے دوران 7برس قبل یکم محرم الحرام بروز اتوار کو کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پاک حیدری اور بوتراب اسکاؤٹس کے دو اسکاؤٹس کو شہید کر دیا تھا، محرم الحرام اور ایام عزاء کی پہلی مجلس کے دوران دہشت گردوں نے اسکاؤٹس کے کیمپ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں زین علی اور اسد کو شہید جبکہ تین شدید زخمی ہوگئےتھے۔ شہید ہونے والے ایک نوجوان کا تعلق بوتراب اسکاؤٹس جبکہ دوسرے کا پاک حیدری اسکاؤٹس سےتھاجو کہ مجلس عزاء کے دوران سیکوریٹی انتظامات پر معمور تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button