پاکستان

عاشور کے جلوس کی خود قیادت کروں گی، رہنما پی ٹی آئی ،رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر

شیعت نیوز:  اتحاد بین المذاہب و مسالک وقت کی اہم ضرورت ہے، سب مل کر پائیدار امن و سلامتی کیلئے کردار ادا کریں، ا ن خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے العصر ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام سماجی ہم آہنگی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے ہمراہ رہیں گی، انہوں نے کہا کہ دین اسلام محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، چیف ایگزیکٹو العصر ترقیاتی تنظیم سید سجاد حسین نقوی نے کہا کہ العصر کے پلیٹ فارم سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا جائے گا، سول سوسائٹی قیام امن کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دے، سیمینار سے سید عاشق حسین نقوی، حافظ خالد روف، علامہ شاہد حسین نقوی، علامہ سید ممتاز حسین نقوی، قاری جمال عبدالناصر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران علما کرام، ذاکرین اور دیگر خطباء کرام اپنے بیانات میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیں، علمائے کرام نے کہا کہ ملک کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے، ملک میں موجود امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے کسی بھی مذہبی و مسلکی تفرقے میں نہ پڑا جائے، اتحاد و قومی یکجہتی سے تخریب عناصر کو ناکام کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button