لبنان

حزب اللہ اور شام کی افواج کا جواب بہت سخت ہو گا، سید حسن نصر اللہ اور بشار اسد کا اعلان

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور شام کے صدر بشار الاسد نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حملے کی صورت میں جارح افواج انتہائی سخت جواب دیا جائے گا اور یہ جواب ایسا ہو گا جس کے بارے میں وہ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔ لبنانی اخبار الثبات کے مطابق سید حسن نصر اللہ اور بشار الاسد نے ٹیلیفونک گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے فوجی حملے کی صورت میں انتہائی سخت جواب دیا جائے۔

اس لبنانی اخبار نے باخبر ذرائع سے بتایا ہے کہ حزب اللہ اور شام کی افواج کی جانب سے دیے جانے والا جواب دشمن کی توقعات کے برعکس ہو گا۔ الثبات نے اس فوجی کاروائی کے بارے میں مزید تفصیل بیان نہیں کی۔ یہ خبر اس وقت منتشر ہوئی ہے جب شام کے اطراف میں صورتحال انتہائی تیزی سے بدلتی جا رہی ہے۔ ایک جانب شام کی افواج صوبہ ادلب کی آزادی کیلئے تیاری کر رہی ہیں تو دوسری جانب امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے شام کے خلاف فوجی کاروائی کی دھمکی دے رکھی ہے۔ انہیں حالات میں روس کی جانب سے بحیرہ روم میں بڑی فوجی مشقیں بھی شروع کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button