پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل عام نے انسانیت کو جھنجور کر رکھا دیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس

شیعت نیوز:  ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آل سرائیکی اتحاد کی جانب سے پروا میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاداس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پروا جو کہ کبھی امن و امان کا گہوارہ ہوا کرتا تھا آج بدامنی، انتشار اور خوف و ہراس میں مبتلا ہےآج یہاں لوگوں کو ہر طرف جان و مال اور عزت و آبرو کی فکر ہے عوام افراتفری کے علم میں ہے۔مقررین کا کہنا تھا انڈس ہائی وے سے شاہ حسین اڈہ کے قریب 2 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور پھر ہفتے کے اندر یکے بعد دیگرے سرے بازار، پروا اڈہ، ماہرہ اڈہ، اور سفید میز پر ہونے والے قتل عام نے انسانیت کو جھنجور کر رکھا دیا ہے۔ ان وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہوئی ہے۔مقررین کے مطابق اب تک تحصل پروا میں کم و بیش 20 سے زائد افراد دشتگردی کا شکار ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والوں کے کیسز کی فائلیں رسمی کاروائیوں کے بعد سرد خانوں میں پڑی ہیں۔ ان پر کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جارہی۔ البتہ ان دشتگردانہ کاروائیوں کے بعد ایک عرصے سے لوگوں کو گھروں سے اُٹھایا گیا مگر پھر بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ناکامی ہوئی۔ کسی قسم کی کوئی پیش رفت تو نہ ہوئی مگر عوام میں خوف و ہراس ضرور پھیلا۔مقررین نے کہا کہ موجودہ دشت گردی کے واقعات فرقہ وارانہ ہیں، دشت گردانہ ہیں یا پھر شرپسندانہ جیسے بھی ہیں علاقے کی عوام کے لئے نہ صرف قابل ندامت ہیں بلکہ ناقابل برداشت ہیں۔آج کی اس آل پارٹیز کانفرنس میں معززین علاقہ ہر مکاتب فکر کے لوگ، سیاسی و سماجی شخصیات موجود ہیں ہم سب پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے شعوری بنیادوں پر اہم کردار ادا کرنے کےلئے جامع حکمت عملی تیار کر کے اس کی تکمیل کے لئے عملی جہدوجد کی ضرورت ہے۔کانفرنس کے آخر میں آل سرائیکی اتحاد کے صدر خالد حمید خان بلوچ نے قرادادیں پیش کی جس کو تمام شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کیا۔قراردادیں۔۔۔۔۔۔موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے یونین کونسلز کی سطح پر پروگرامز منعقد کرکے آگاہی مہم چلائی جائے اور چغہ سسٹم بنایا جائے۔تمام تھانوں میں پولیس عملہ تبدیل کرکے نئے عملے کو تعینات کیا جائے اور نئے عملے کو عوام کے ساتھ ملکر چلنے کا پابند بنایا جائے۔ایک مستقل کمیٹی بنائی جائے جو انتظامیہ سے بات چیت کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button