عراق

ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر عراقی صدر کی تاکید

عراق کے صدر فواد معصوم نے الحرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عراق اور ایران کے دیرینہ روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں شاہی حکومت کا تختہ الٹنے اور وہاں ایک جمہوری اسلامی حکومت کی تشکیل اور اسی طرح عراق میں 2003 کے بعد جو تبدیلیاں رونما ہوئیں تہران اور بغداد کے تعلقات فروغ پانے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوئے۔

عراق کے صدر نے عراق اور ایران کے روابط کی ماہیت اور اسی طرح دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے پیش نظر کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے مسئلے پر امریکہ کا ساتھ دینا عراق کے لئے مشکل و دشوار ہے۔

عراق کی سیاسی جماعتوں نے بھی گزشتہ ہفتے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں ایران کے خلاف امریکی اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے عراقی عوام کی جانب سے ایرانی عوام کی حمایت پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button