دنیا

اقوام متحدہ کا سعودی عرب کے ہاتھوں یمنی بچوں کے بےرحمانہ قتل عام کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹرش نے سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے صوبہ صعدہ پر شرمناک اور مجرمانہ بمباری کے نتیجے میں یمنی اسکول کے بےگناہ بچوں کے قتل عام کے بارے میں تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی عرب یمن میں آشکارا اور کھلے عام جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون فرحان حق نے ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے آنٹونیو گوٹرش نے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے وحشیانہ بمباری میں یمنی بچوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے حملے کے بارے میں فوری تحقیق کامطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح کو سعودی عرب کے جنگی طیارون نے یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر بمباری کرکے 50 سے زائد بچوں کو شہید اور 77 کو زخمی کردیا۔ادھر یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے روس، چین اور فرانس سے سکیورٹی وکنسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ تین سال سے بے رحمانہ جنگ مسلط کررکھی ہے اور وہ یمنی عوام کے خلاف کھلے عام جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button