پاکستان

مدرسوں اور گھروں میں بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا،شدید مشکلات کے باوجود علامہ راجہ ناصرعباس کی فعالیت قابل تحسین ہے، فرزند شہید حسین الحسینی

قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے صاحبزادے حسین الحسینی نےمجلس وحدت مسلمین کے تحت برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مرکزی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ شہید کے ماننے والے پیرو آج بھی حاضر ہیں، ان کی حاضری اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا ویژن اور فکر زندہ ہے، امام خمینی نے کہا تھا کہ شہید کی فکر کو زندہ رکھیں، پاکستان کی سرزمین پر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کام کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں اور گھروں میں بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا، میدان عمل میں آنا ہوگا، اتحاد کا نعرہ بلند کرنا پڑے گا، میں تاکید کرتا ہوں کہ قائد شہید کے افکار کو زندہ رکھیں اور میدان میں حاضر رہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button