دنیا

اسرائیلی فوج نے داعش کے لئے قائم اسپتال بند کردیا

اسرائیلی فوج نے شامی سرحد کے قریب داعش دہشت گردوں کے لیے قائم کیا گیا فیلڈ ہسپتال بند کر دیا ہے اسرائیلی فوج اس اسپتال ميں داعش دہشت گردوں کا علاج اور معلجہ کرتی تھی ۔اطلاعات کے مطابق شامی سرحد کے قریب قائم کیا گیا یہ ہسپتال شام میں رسگرم وہابی دہشت گرد تنظیم کے زخمی ہونے والے دہشت گردوں کے علاج کے لئےبنایا گیا تھا ۔

اسرائیلی حکومت کے مطابق 4 اگست 2017ء میں قائم کیے گئے اس فیلڈ ہسپتال میں تقریبا 7 ہزار دہشت گردوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔ شام میں دہشت گردوں کی شکست کے بعد اسرائیل نے اس اسپتال کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو مشترکہ طور پر مدد فراہم کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button