مشرق وسطی

شام کے شہر حضر میں کامیابی کا جشن

شام کے شہر حضر میں کامیابی کاجشن کوہ جبل الشیخ کے دامن میں ان گھرانوں کی موجودگی میں منایاگیا کہ جن کے بیٹے دہشت گردوں کے حملوں میں مارے گئے تھے۔
شام کی توحید العربی نامی پارٹی کے سربراہ وئام وہاب نے اس جشن میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ قنیطرہ میں دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی عوام اور فوج کے درمیان گہرے اور مضبوط تعاون کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صوبے کے عوام نے جو مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب زندگی بسر کررہے ہیں اپنی شناخت کا دفاع کیا اور شامی فوج کی بھرپور حمایت کی ۔
التوحید العربی پارٹی کے سربراہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ صوبہ القنیطرہ کی مکمل آزادی نے اس علاقے میں اسرائیل کے لئے ایک محفوظ سیکورٹی پٹی کے قیام کے لئے صیہونی منصوبے کو ناکام بنادیا کہا کہ دہشت گردوں نے اسرائیلی حکومت کی مدد سے قنیطرہ میں اپنے لئے مضبوط مورچے بنالئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حضر شہر کے باشندوں نے فوج کی حمایت کرکے دمشق کو قنیطرہ سے متصل کرنے کے لئے مسلح گروہوں کے حملوں کو ناکام بنادیا۔
شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ شامی فوج نے قنیطرہ شہر کے مضافات میں متعدد گاؤں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران وائٹ ہیملٹ گروپ کے امریکی ہتھیاروں اور اسرائیل سے انہیں پہنچائی گئیں اشیائے خوراک کی بڑی کھیپیں ملی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button