دنیا

افغان کمانڈوز کا طالبان جیل پر حملہ، 61 قیدی رہا

فغان فوجی کمانڈوز نے صوبہ ہلمند میں واقع غیر قانونی جیل کے خلاف جمعرات کی رات کو آپریشن کیا جس میں دو طالبان دہشتگرد مارے گئے جب کہ طالبان کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغان آرمی کی بٹالین سیون کے کمانڈر منیب امیری کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو رہائی کے بعد ہلمند میں واقع آرمی کے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ افغان فوج نے گزشتہ ماہ 17 جولائی کو بھی ہلمند کے علاقے موسی کلیٰ میں طالبان کی غیر قانونی جیل سے 58 افراد کو بازیاب کرایا تھا جن میں افغان نیشنل آرمی کے چار اہلکار، 15 پولیس اہلکار اور دو ڈاکٹر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button