یمن

سعودی جارحیت کے خلاف ہزاروں یمنی شہریوں کے مظاہرے

اپنی آبرو کی حفاظت کےلئے خون کا نذرانہ دیتے رہے ہیں گے کے زیر عنوان ہونے والے ان مظاہروں میں شریک لوگ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد اور ایجنٹوں کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف تین سال سے جارحیت اور الحدیدہ سے یمنی خواتین کا اغوا اور ان کی عصمت دری کے واقعات میں امریکی حکومت کی آشیر واد شامل ہے اور اس صورتحال پر اقوام متحدہ کی خاموشی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے فوجیوں نے اتوار کے روز صوبہ الحدیدہ کے شہر تحیتا میں کئی گھروں پر حملہ کرکے کم سے کم آٹھ خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button