ایران

امریکہ دنیا میں جاہلانہ ڈپلومیسی کا مظہر ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزير خارجہ پمپئو کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا ميں جاہلانہ ڈپلومیسی اور سفارتکاری کا مظہر ہے۔ ایرانی اسپیکر نے ایرانی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے کی طرف سے امریکی صدر کی دھمکویں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالمی سطح پر غیر اخلاقی حرکتوں کے سلسلے میںم عروف ہیں اور وہ دنیا شہرت حاصل کرنے کے لئے مفت بیان صادر کرتا رہتا ہے ٹرمپ کی دنیا میں حتی امیرکہ میں کوئیق در و قیمت نہیں ہے ٹرمپ نے امریکہ کو دنیام يں تنہا کردیا ہے ٹرمپ کی دھمکیاں قابل جواب نہیں ہیں۔ امریکہ دنیا میں جاہلانہ سفارتکاری کو فروغ دے رہا ہے اور اللہ تعالی بھی قرآن میں ارشاد فرماتا ہے کہ ” و اذا خاطبهم الجاهلون قالوا سلاما ” امریکی صدر جہالت کا پیکر ہے جو غیر منطقی باتوں کے ذریعہ خود کو خراب کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button