پاکستان

کالعدم جماعتوں کے افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے پر الیکشن کمیشن کو جوابدہ ہونا ہوگا، رضا ربانی

شیعیت نیوز: سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں سینیٹر میاں رضاربانی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے افراد اس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ای سی پی نے ان کے بارے میں وزارت داخلہ یا نیکٹا سے معلومات حاصل کی ہیںقومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے والے 230 سے زائد افراد کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہےجن لوگوں کے اوپر کیسز ہیں ان کا ریکارڈ ای سی پی نے منگوایا تھا اگر نہیں منگوایا تو ای سی پی اس بات کی جوابدہ ہے کے ریکارڈ کیوں نہیں منگوایا گیا کس شق کے تلے کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی الیکشن کمیشن کو اس بات کا جوابدہ ہونا ہے نگراں وزیر داخلہ کی کل کالعدم تنظیموں کےعہدیداروں سے ملاقات ہوئی نگراں وزیر داخلہ پنجاب کا کل کابیان حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ ہم کس سمت میں جارہے ہیں؟ ہمیں نہیں پتہ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button