پاکستان

بلوچستان میں داعش آگئی ہے، آئی جی بلوچستان

شیعیت نیوز: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن بٹ کا کہنا ہے کہ مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ہے جب کہ ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا نے بھی ہارون بلور پر حملے کے مرکزی کردار کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ کے دوران آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ مستونگ میں دہشت گردی کا واقعہ داعش کی کارروائی ہے اور خودکش حملہ آور کا نام حافظ نواز ہے اور اس کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

آئی جی بلوچستان کے مطابق خودکش حملہ آور ایبٹ آباد سے سندھ گیا جہاں وہ کالعدم تنظیموں سے جڑا رہا اور وہ لشکر جھنگوی میں بھی رہا جب کہ حملہ آور کے سہولت کاروں کا بھی پتہ چلا لیا گیا ہے۔

آئی جی بلوچستان نے کہا کہ مفتی حیدر اور حافظ نعیم داعش کے مقامی کمانڈر ہیں جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مستونگ میں خودکش دھماکا، بی اے پی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 128 سے زائد افراد شہید

آئی جی بلوچستان نے بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ اففانستان میں داعش نے کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں سے وہ بلوچستان بھی آگئی ہے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو مستونگ میں بلوچستان عوامی تحریک کی انتخابی مہم میں خودکش حملے کے نتیجے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 149 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

قابل افسوس یہ ہے کہ ان تمام تر معلومات اور دہشتگردی کے باوجود داعش کے پاکستان میں سہولت کاروں رمضان مینگل، شفیق مینگل، احمد لدھیانوی، اورنگزیب فاروقی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button