پاکستان

جب تک ہماری جان میں جان ہے پاکستان کو نظریہ اساسی سے ہٹنے نہیں دیں گے، علامہ حامد موسوی

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالم انسانیت کے مشترکہ ورثے ،آثار ،باقیات اور نشانات کا تحفظ ،انہیں منہدم یا نقصان پہنچانے سے روکنا اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل ہے ۔وطن عزیزپاکستان نظریہ اساسی کے نام پروجودمیں آیاتھاجسے سبوتاژکرنے کیلئے اندورنی وبیرونی قوتیں پورازورلگارہی ہیں ۔سرکاری طورپرکالعدم قراردئیے گئے گروپ بھی عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں  نےعشرہ صادق آل محمد ؐ کی مناسبت سے جمعرات کومشاہیر اسلام کے مزارارتِ مقدسہ کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کیلئے مختارآرگنائزیشن پاکستان (ایم او) کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں کیا جو علامہ بشارت حسین امامی نے پیش کیا۔ انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ جب تک ہماری جان میں جان ہے پاکستان کو نظریہ اساسی سے ہٹنے نہیں دیں گے ۔ ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے سید شجاعت علی بخاری ، علامہ گفتار حسین صادقی ،علامہ سید زاہد عباس کاظمی، علامہ سید محسن علی ہمدانی ،علامہ سیدتصورحسین نقوی ،مفتی باسم عباس زاہری ، علامہ وقارقمی ،مختار آرگنائزیشن کے شریک چیئرمین سیدشہاب رضوی ، ڈپٹی چیئرمین سیدوجیہ الحسن کاطمی ،مرکزی صدرملک علی فرقانی اور دیگر کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران بیدار ہوں اور شعائر اللہ کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اس موقع پر مختلف قرارداتیں بھی منظور کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button