پاکستان

لاپتا افراد کمیشن ، 5177میں سے 3331مقدمات نمٹا دیئے

شیعیت نیوز:  لاپتہ افراد لاپتہ افراد کے تحقیقاتی کمیشن اور اس کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں سے 31 مئی 2018ء تک 5177 کیسز میں سے 3331 نمٹا دیئے گئے ہیں۔ کمیشن نے مئی 2018 ء میں 62 کیسز نمٹائے ہیں جبکہ 1846 کیسز باقی ہیں۔ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے اس حوالے سے اسلام آباد میں 204 اور کراچی میں 169 ، لاہور میں 73 اور کوئٹہ میں 91 کیسز کی سماعت کی۔لاپتہ افراد کے رشتہ داروں جسٹس جاوید اقبال کی جبری لاپتہ افراد کے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے ساتھ ساتھ چیئرمین نیب کی حیثیت سے ذاتی کوششوں اور کارکردگی کو سراہا بھی ہے۔ ان کی کوششوں سے 3331 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں جبری لاپتہ افرادکے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال ہفتہ میں روز اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں بلکہ چھٹیوں کے دنوں میں بھی بغیر تنخواہ اور مراعات کے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button