ایران

آیت اللہ خامنہ ای کی فارسی شعر کی عفت اور پاکیزگی کو محفوظ رکھنےپر تاکید

پیغمبر اسلام (ص) کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی ولادت باسعادت اور شب شعر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے شعراء ، ادبی اور ثقافتی شخصیات نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حاضرین نے نماز مغرب اور عشاء رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی اور اس کے بعد معظم لہ کے ہمراہ روزہ افطار کیا ۔ اس ادبی نشست میں ایرانی اور بعض غیر ایرانی شعراء نے فارسی زبان میں اپنا منظوم کلام پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اشعار کی معنائی اور لفظی سجاوٹ میں جوان شعراء کی پیشرفت کی تعریف کی اور شعری تاریخ میں فارسی شعر کی عفت اور پاکیزگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فارسی شعر کی عفت اور پاکیزگی کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدالت، استقامت اور اخلاقی فضائل کی ترویج کے سلسلے میں شعراء کی رسالت اور ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فارسی شعر ہمیشہ حکمت اور اخلاق کا آئنہ دار رہا ہے اور سماجی اور معاشرتی سطح پر فکری بیداری میں فارسی شعر کا اہم کردار رہا ہے۔

اس نورانی محفل میں 31 شعراء نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگي میں اپنا منظوم کلام پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button