پاکستان

پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے نفاذ کو مسترد کردیا

شیعیت نیوز: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے تاہم ملک کی بڑی حزب اختلاف جماعت پیپلزپارٹی نے اس آرڈر کی شدید مخالفت کی ہے اور وزیراعظم کے اصلاحی پیکج کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں قانون سازی اختیار اسمبلی سے چھین کر افسر شاہی کو دینا شرمناک ہے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پی پی پی وزیراعظم کے اس نام نہاد پیکیج کو مسترد کرتی ہے، افسر شاہی کو قانون سازی کا اختیار کسی صورت نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا بنیادی حق چھیننے سے حالات خراب اور سیاسی استحکام کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔

بلاول نے مزید کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان اسمبلی کا قانون سازی کا اختیار واپس کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب فاٹا کے متعلق تو صدر مملکت کے پاس قانون سازی کا اختیار نہیں رہا تو گلگلت کے عوام سے کیوں یہ حق چھینا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے بابا جان سمیت تمام سیاسی کارکن رہا کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button