پاکستان

دہشتگردی کا ٹارگٹ صرف شیعہ اور سنی نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان ہیں، حامد موسوی

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حا مد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ 21مئی 85ء کا مو سوی جونیجو معاہدہ پاکستان میں مذہبی و انسانی آزادیوں کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھا ہے جس میں نظریہ پاکستان کی مکمل جھلک ہے ،دہشتگردی کا ٹارگٹ صرف شیعہ اور سنی نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان ہیں۔کچھ قوتیں پاکستان کو متشدد اورسیکولر بنانا چاہتی ہیں ،ہم جان پر تو کھیل سکتے ہیں لیکن کسی کوپاکستان کی نظریاتی اسا س پامال نہیں کرنے دیں گے، گیارہ سالہ ضیاء دورآمریت میں شریعت کے نام پر اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا شریعت مصطفوی کو سخت گیر دہشتگردوں اورسزائوں کے مذہب کے طور پر مشہورکیاگیا جو اسلام کے خلاف سراسر بہتان طرازی ہے ۔اس امرکااظہارانہوں نے 21مئی85ء کو موسوی جونیجو معاہدے کی منظوری کے 33سال مکمل ہونے پرمختارآرگنائزیشن اورمختارایس اوکے زیراہتمام ’یوم تحفظ نظریہ پاکستان ‘کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کیاجوتحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے پڑھ کرسنایا۔ اس موقع پرآغاسیدمحمدمرتضی موسوی ایڈووکیٹ ، آغاسیدعلی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ ،سیدبوعلی مہدی اوردیگرمہمانان خصوصی تھے۔حامد موسوی نے کہاکہ پاکستان کا قیام 20ویں صدی کا عظیم واقعہ اور قائد

اعظم محمد علی جناح کا لافانی کارنامہ ہے جنہوں نے دنیا کے کسی بھی حصے میں بسنے والے مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد کو متحد کرکے قوم تشکیل دی۔کانفرنس سے چوہدری مشتاق حسین ،علی اجودنقوی ،سردارطارق احمدجعفری ،ملک علی فرقانی ، سیدمحمدعباس کاظمی ، سیدعلی زین العابدین نقوی ،سیدکاشف کاظمی ، مفتی باسم عباس زاہری ، ایم ایچ جعفری ، ڈاکٹراین ایچ نقوی نے بھی خطاب کیا۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حا مد علی شاہ موسوی نےکہا ہےکہ 21مئی 85ء کا مو سوی جونیجو معاہدہ پاکستان میں مذہبی و انسانی آزادیوں کی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھا ہے جس میں نظریہ پاکستان کی مکمل جھلک ہے ،دہشتگردی کا ٹارگٹ صرف شیعہ اور سنی نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان ہیں۔کچھ قوتیں پاکستان کو متشدد اورسیکولر بنانا چاہتی ہیں ،ہم جان پر تو کھیل سکتے ہیں لیکن کسی کوپاکستان کی نظریاتی اسا س پامال نہیں کرنے دیں گے، گیارہ سالہ ضیاء دورآمریت میں شریعت کے نام پر اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا شریعت مصطفوی کو سخت گیر دہشتگردوں اورسزائوں کے مذہب کے طور پر مشہورکیاگیا جو اسلام کے خلاف سراسر بہتان طرازی ہے ۔اس امرکااظہارانہوں نے 21مئی85ء کو موسوی جونیجو معاہدے کی منظوری کے 33سال مکمل ہونے پرمختارآرگنائزیشن اورمختارایس اوکے زیراہتمام ’یوم تحفظ نظریہ پاکستان ‘کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کیاجوتحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے پڑھ کرسنایا۔ اس موقع پرآغاسیدمحمدمرتضی موسوی ایڈووکیٹ ، آغاسیدعلی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ ،سیدبوعلی مہدی اوردیگرمہمانان خصوصی تھے۔حامد موسوی نے کہاکہ پاکستان کا قیام 20ویں صدی کا عظیم واقعہ اور قائد

 

 

اعظم محمد علی جناح کا لافانی کارنامہ ہے جنہوں نے دنیا کے کسی بھی حصے میں بسنے والے مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد کو متحد کرکے قوم تشکیل دی۔کانفرنس سے چوہدری مشتاق حسین ،علی اجودنقوی ،سردارطارق احمدجعفری ،ملک علی فرقانی ، سیدمحمدعباس کاظمی ، سیدعلی زین العابدین نقوی ،سیدکاشف کاظمی ، مفتی باسم عباس زاہری ، ایم ایچ جعفری ، ڈاکٹراین ایچ نقوی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button