دنیا

عالمی سطح پر صیہونی حکومت کی تنہائی

غاصب صیہونی حکومت کے ایک ٹی وی چینل کے حوالے سے فلسطینی ذرائع کے مطابق پرتگال کے ایک معروف اداکار ٹائیگو روڈری گز نے سیاسی وجوہات کی بنا پر مقبوضہ فلسطین میں آئندہ منعقد ہونے والے فلمی فیسٹیول میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور یہ اقدام صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کے لئے ایک بڑی کامیابی شمار ہوتا ہے۔

بی ڈی ایس سے موسوم صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک، مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے مقصد سے دنیا کے مختلف اداروں، یونیورسٹیوں اور کمپنیوں کو صیہونی حکومت اور اس سے وابستہ تنظیموں کا بائیکاٹ کئے جانے کی ترغیب دلا رہی ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ فرانس کے فلمی میلے میں شرکت کرنے والے دنیا کے دسیوں معروف اداکاروں اور ججمنٹ کمیٹی کے اراکین نے ان فلسطینیوں کی بنا پر کہ جو پیر کے روز غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور یہ واقعہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے سیاسی سرگرمیوں کے عمل میں تبدیل ہو گیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ناروے کی وزارت خارجہ کے اس اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کا بائیکاٹ، قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ جبکہ یہ اقدام یورپی ملکوں کی جانب سے صیہونی آبادی کے علاقوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے قانونی صلاح و مشورے کے تقریبا ڈیڑھ برس کے بعد عمل میں لایا گیا ہے۔

غزہ میں حالیہ جھڑپوں کے بعد ناروے کی ٹریڈ یونین نے بھی صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کئے جانے کے بارے میں ٹھوس فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button