دنیا

امریکہ کی شمالی کوریا کو نابود کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو شمالی کوریا کو ختم اور نابود کردیا جائےگا اور شمالی کوریا کے صدر کا انجام کرنل قذافی جیسا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے ساتھ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کا حشر بہت برا ہوگا جب کہ شمالی کوریا کو ختم بھی کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے صدر کا انجام لیبیا کے کرنل قذافی جیسا ہوگا۔ مبصرین کے مطابق لیبیا میں سی آئی اے نے بغاوت کرائی تھی اور لیبیا کے صدر معمر قذافی کو قتل کر کے سڑکوں پر گھسیٹا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button