پاکستان

کوئٹہ: شیعہ نسل کشی کے خلاف عوامی دھرنے جاری، دھرنے ملک بھر میں طول پکڑکرسکتے ہیں

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں ایک سازش کے تحت اچانک شیعہ نسل کشی میں تیزی سے شیعہ مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں، گذشتہ ایک مہینہ میں دس سے زائد محنت کش، پروفیشنل اور شیعہ رہنماوں کی ٹارگیٹ کلنگ سے عوام کا صبر لبریز ہوگیا ہے اور انہوں نے احتجاجاً دھرنا دیدیا ہے۔

یہ دھرنا گذشتہ دو روز سے شہر کے مختلف مقامات پر جاری ہے جبکہ گذشتہ روز شیعہ قوم کے بلوچستان اسمبلی میں نمائندے آغا رضا نے بھی بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنا دیدیا، ان دھرنے میں بیٹھے مومنین کا مطالبہ ہے ملک کی مسلح افواج کے سربراہ پارچنار کی طرح کوئٹہ میں بھی عوام کو یقین دہانی کروائیں کے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا، کیونکہ کویٹہ میں بھی کچھ کالی بھیٹریں سیکورٹی فورسز اور حکومتی ایوانیوں میں موجود ہیں جنکے دہشتگردوں اور شیعہ نسل کشی میں ملوث افراد کے ساتھ تعلقات ہیں۔

ایک اطلاع کے مطابق سوشل میڈیا اور میڈیا کے زریعہ کوئٹہ دھرنوں کی خبروں نے پورے پاکستان میں سول سوسائٹیز اور شیعہ عوام میں مومینٹم بنادیا ہے اور کسی بھی وقت کوئٹہ دھرنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں ماضی کی طرح احتجاج طول پکڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button