پاکستان

ڈی آئی خان: پولیس کا نیا کارنامہ، بم دھماکے کی FIR پہلے سےبے گناہ گرفتار اوربیرون ملک مقیم شیعہ افراد پر کاٹ دی

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں 27 اپریل کو تھانہ سٹی کی حدود میں کامرس کالج کے سامنے سر کلر روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشتگردوں کے دستی بم سے حملہ کیا جس میں 1 پولیس اہلکار سمیت 2 راہگیرزخمی ہوئے

اس واردات کا مقدمہ پولیس نے 3 نوجوانوں بہار حسین ولد غلام صادق سیال سکنہ عید گاہ کلاں ڈیرہ اسماعیل خان، سید سبط الحسن ولد سید بشیر حسین سکنہ کوٹلہ سیداں ڈیرہ اسماعیل خان، عقیل عباس ولد اسلم بلوچ سکنہ تحصیل کروڑضلع لیہ پنجاب اور انکے دیگر ساتھیوں کے خلاف 324-353-3/4EXA-7ATA کے تحت مقدمہ درج کیا

مقدمے میں نامزد نوجوانوں کیخاندانی زرائع کے مطابق سید سبط الحسن ولد سید بشیر حسین سکنہ کوٹلہ سیداں ڈیرہ اسماعیل خان تقریبا 1 سال سے پاکستان سے باہر ہے جبکہ بہار حسین ولد غلام صادق سیال سکنہ عید گاہ کلاں ڈیرہ اسماعیل خان پچھلے کئی عرصے سے گرفتار ہے۔

خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہے۔ اور علاقے کی لوگوں میں نفرتوں اور دشمنیوں کا بیج بونا چاہ رہی ہے۔ پولیس سب کچھ جانتے ہوئے بھی من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات میں نوجوانوں کو ملوث کر رہی ہے۔

خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ ہماری چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، انسانی حقوق کمیشن سے پُرزور اپیل ہے کہ ہمارے بیگناہ نوجوانوں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کا فوری نوٹس لیں اور اس گھناؤنے کام میں ملوث ڈیرہ اسماعیل خان کی مثالی پولیس کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button