پاکستان

آرمی چیف خود کوئٹہ جائیں اور کوئٹہ کے مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھیں، چیف جسٹس نوٹس لیں، سربراہ ایم ڈبلیو ایم

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس کی، میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کو چن چن کر کے دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ ہمارے حکمران کہتے ہیں ملک میں داعش کا وجود نہیں ہے ،کوئٹہ میں ظلم ہو رہا ہے عوام مظلوم ہیں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں،حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،مطالبہ ہے آ رمی چیف خود کوئٹہ جائیں اور کوئٹہ کے مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھیں چیف جسٹس آف پاکستان کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل عام کا نوٹس لیں آج تک کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے کسی قاتل کو سزا نہیں ملی ،ڈیرہ اسماعیل خان میں دوبارہ حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button