پاکستان

یکم شعبان یوم ولادت فاتح کربلا حضرت زینب ع

 

شیعیت نیوز: آج یکم شعبان یوم ولادت باسعادت حضرت زینب علیہ سلام ہے، حضرت زینب س خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا (س) اور امیرالمومنین حضرت علیہ سلام کی بڑی صاحبزادی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کی نواسی ہیں۔

 

روایات کے مطابق آپکی ولادت شعبان کی پہلی تاریخ کو ہوئی، حضرت زینب علیہ سلام کا مزار اقدس شام کے دارلخلافہ دمشق میں واقع ہے، حضرت زینب علیہ سلام امام حسین علیہ سلام اپنے بھائی سے کافی محبت کرتی تھیں اسی لئے جب یزید نے امام پر مدینہ میں زمین تنگ کی اور امام نے سفر کا ارادہ کیا تو بی بی زینب بھی اپنے بھائی کے ہمراہ عازم سفر ہوگئیں، آپ واقعہ کربلا کی چشمہ دید گواہ ہیں جبکہ آپ کو فاتح کربلا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ آپ نے اپنے بھائی کی مظلومیت کو یزید کے درباروں میں عوام الناس کے سامنے روشناس کروایا۔

 

آج دنیا بھر میں زینب بنت علی علیہ سلام کا یوم ولادت عیقدت و احترام سے منایا جارہاہے، اس موقع پر مومنین اپنے گھروں میں نذر و نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ شام میں دہشتگردوں کی جانب سے روضہ بی بی زینب (س) کو مسمار کرنے کی سازش رچی گئی تھی، اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے دنیا بھر سے مدافعان حرم نے شام کا رخ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حرم سیدہ زینب کا دفاع کیا، آج یوم ولادت کے موقع پر تمام عاشقان ان شہدائ اور مدافعان حرم کے لئے بھی خصوصی دعائیں کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button