دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے لئے نا اہل ہیں، سابق ایف بی آئی سربراہ

امریکا کے سی این بی سی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں جیمز کومی کا کہنا تھا کہ ‘ٹرمپ عادی جھوٹے، خواتین کی تحقیر کرنے والے اور اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کے لیے بد نما داغ ہیں۔

جیمز کومی نے مزید کہا کہ ‘وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھولنے کی بیماری کے ابتدائی مراحل میں ہیں یا ذہنی طور پر کسی طرح بھی نا اہل ہیں، جو شخص دوسروں پر کڑی نظر رکھے اور ہر بات کا حساب کتاب رکھے وہ کسی طرح بھی معمولی ذہانت کا مالک نہیں ہوسکتا’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میرا خیال ہے کہ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

دوسری جانب جیمز کومی کے انٹرویو کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ایک سلسلے میں سابق ایف بی آئی چیف کے لیے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کی ذہانت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ایف بی آئی کی تاریخ کا بدترین سربراہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button