پاکستان

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے ادارے نے عوام کو یرغمال بنا لیا،علامہ ناظر تقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرے، ورنہ ایس یو سی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کراچی میں جاری غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیدنگ کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں اور کراچی کی عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ایک بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ معصوم عوام کو دہشتگردی جیسی لعنت سے نجات ملی، تو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے ادارے نے عوام کو یرغمال بنا لیا، بالخصوص شہر کراچی میں کے الیکٹرک انتظامیہ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے حسی کی انتہا تو یہ ہے کہ ملیر، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی، گلشن اقبال سمیت کراچی کے مختلف مقامات پر لوڈشیدنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی فراہمی بھی منقطع ہو جاتی ہے، جس سے صارفین اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام سے کئے گئے تمام وعدے صرف جھوٹے وعدے ہی ثابت ہوئے، ان وعدوں پر آج تک کوئی عمل نہیں ہوا، جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام پر عزاب نازل کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button