پاکستان

پاکستانی اور ایرانی عوامی امداد شام روانہ

شیعیت نیوز: شام کے مختلف علاقوں میں جنگ سے متاثرہ عوام کی مدد کیلئے یہ پہلی پاکستانی اور ایرانی مشترکہ کھیپ ہے جو شام بھجوائی گئی ہے۔

رضوان حسین نے پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی رفاہی کارکنان کی جانب سے اس قسم کی مزید امدادی کھیپ تیار کی جائے گی اور شام کے ان علاقوں میں بھیجا جائے گا جہاں داعش کی وجہ جاری جنگ سے متاثرہ عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔ رضوان حسین کا مزید کہنا تھا یہ امدادی سامان متاثرہ آبادی میں تقسیم کیا جائے گا اور خصوصی طور پر شہداء کے خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے گی۔

ایران میں ہیومن رائٹس کیلئے کام کرنے والے امدادی کارکن حسین مادرشاہی کا کہنا تھا کہ یہ امدادی سامان پاکستان اور ایران کی عوام کی جانب سے بھیجا جا رہا ہے۔ امدادی سامان کی پیکنگ کا کام ایران کے دارالحکومت تہران میں انجام پایا ہے اور اگلے چند دنوں میں یہ شام کے داخلی علاقوں میں بھیج دیا جائے گا۔ شامی متاثرہ عوام کیلئے بھیجے جانے والی امدادی پیکس پر پاکستان، ایران اور شام کے پرچم پرنٹ کئے گئے۔ اس امدادی سامان کو بھجوانے میں ہیئت رہروان شہدائے زینبیون کا بنیادی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button