لاہور: مساجد کو بم سے اُڑانے والوں کا قندور حملے کے خلاف احتجاج، سول سوسائٹی کا تشویش کا اظہار
شیعیت نیوز: کالعدم اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) ضلع لاہور کے زیراہتمام قندوز میں معصوم حفاظ کرام و عوام پر امریکی بمباری کے خلاف دہشتگرد حافظ حسین احمد کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
قندور میں بے گناہ امریکی حملے میں شہید ہونے والے حفاظ کی عظمت ایک طر ف ہے لیکن کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے انکے لئے احتجاج کرنا معنیٰ خیز ہے، کیونکہ ماضی اور حال میں یہی جماعت اور انکے سرغنہ پاکستان میں اپنے کارکنوں کو اپنے مخالفین کی مساجد کو بم دھماکوں سے اُڑانے اور وہاں قتل و غار ت گری پر ابھارتے رہے اور اسکی حمایت کرتے رہے۔
اس احتجاج میں پولیس کو مطلوب کئی خطرنا ک دہشتگردوں نے بھی شرکت کی دوسری جانب سول سوسائٹی نے کالعدم تنظیم کی جانب سے مظاہرے اور تنظیمی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حیرت ہے ایک کالعدم تنظیم جو خود دہشتگردی میں ملوث رہی ہے، اب دہشت گردی کیخلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیئے کہ ایک کالعدم تنظیم کس طرح اپنے سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہے۔