عراق

عراق میں داعش کیخلاف ایرانی کردار ناقابل فراموش ہے،عراقی صدر

عراقی صدر’فواد معصوم’ نے بغداد میں ایران کے سفیر ‘ایرج مسجدی’ کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراق کے حوالے سے ایران کے مثبت موقف اور کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید توسیع پر دلچسبی رکھتے ہیں.

ایرانی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button