پاکستان

پیپلز پارٹی نے دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کی مخالفت کردی

شیعیت نیوز: پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقادکی حمایت اوردہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کی مخالفت کردی جبکہ 18ویں ترمیم کے خاتمے کی کوششوں کی مذمت کی گئی۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی صدارت سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ،نیئر حسین بخاری اور چوہدری زمان قریشی نے کہا کہ اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button