پاکستان

پچھلی سرد جنگ میں فریق بن کر امریکا کا اتحادی بن کر بہت نقصان اٹھایا ہے،وزیر خارجہ

شیعیت نیوز:  وزیر خارجہ خوجہ آصف نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی سرد جنگ میں فریق بن کر امریکا کا اتحادی بن کر بہت نقصان اٹھایا ہے، ہم اس معاملے کی نزاکت کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ہمیں اس کا پورا ادراک ہے کہ روس اور امریکا میں اس تنازع کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں اور ہم اس چیز کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور جو بھی پالیسی بنے گی اور جو بھی ہمارا موقف ہوگا وہ پاکستان اور قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر ہوگا ،لگتا یہ ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان سرد جنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے اور دونوں ممالک اور ان کے اتحادیوں میں ایک تناوٴ کی کیفیت نظر آرہی ہے ہم نے پچھلی سرد جنگ میں فریق بن کر امریکا کا اتحادی بن کر بہت نقصان اٹھایا ہے اس وقت سے لیکر نائن الیون تک ان کے اتحادی بنے کسی ملک پر امریکا نے اتنی پابندیاں اور دھمکیاں نہیں دیں جتنی پچھلے چالیس اور پچاس برسوں میں ہمیں دی ہیں اس لیے ہم قطعی طور پر فریق نہیں بننا چاہیں گے تناوٴ اور سرد جنگ کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتی روس اور امریکا کو بھی نہیں کرتی ہم جس خطے میں رہتے ہیں وہاں ہمیں پہلے ہی ایک تناوٴ کی کیفیت ملی ہوئی ہے دہشت گردی کے خلا ف ہم آج بھی جنگ لڑ رہے ہیں اس کیفیت میں ہم قطعی طور پر کسی کی سائیڈ نہیں لیں گے جنرل مشرف نے پچھلی دہائی میں امریکا کے آگے سرینڈر کیا لیکن پھر بھی وہاں سے کوئی Appreciation نہیں ملا بلکہ بدستور دھمکیاں اور پابندیاں ملیں ہمارے لیے معاشی مشکلات فوجی سامان کے حصول میں مشکلات اور رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور ہمارے ساتھ اتحادی والا سلوک نہیں کیا گیا تو ہم نہیں چاہیں گے کہ خدانخواستہ اگر سرد جنگ جیسی کیفیت پیدا ہوتی ہے تو اس میں کوئی سائیڈ لیں ہم غیر جانب دار رہیں گے روس ہمارے خطے کا ایک اہم ملک ہے یہاں سے دو گھنٹے کی فلائٹ کے اوپر روس شروع ہوجاتا ہے چین ہر مشکل میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے ہمارا قابل اعتماد دوست بھی ہے اور سی پیک ہماری دوستی کی بہت بڑی علامت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ چین بھی اس سرد جنگ ایک ایسا رول ادا کرے گاکہ اس متوقع کشیدگی کو کم کیا جاسکے ہم بھی کوشش کریں گے کہ ایسا کردار ادا کریں کہ ہم فریق نہ لگیں اور دانشمندی کا تقاضا بھی یہی ہے کہ چین اگر اس قسم کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کا ساتھ دیں

متعلقہ مضامین

Back to top button