پاکستان

کوئتہ: تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ ، نذر حسین شہید جبکہ گل حسن زخمی

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ٹیکسی میں سوار نذر حسین شہید ہوگئے جبکہ گل حسن زخمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح قندہاری بازار میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آہا جہاں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ایک پیلی کیب کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ٹیکسی میں سوار نذر حسین شہید ہوگئے ہیں جبکہ گل حسن زخمی ہیں،۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح قندہاری بازار میں دہشتگردوں کی پیلی ٹیکسی پر فائرنگ سے ناخوشگوار واقعے کے خلاف علمدار روڈ "چوک شہداء” پر عوام کی طرف سے دھرنا بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا تسلسل جاری ہے اور حکومت بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے کچھ خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں، جبکہ ماضی قریب میں ہونے والی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button