لبنان

فلسطینی قوم نے خون کا نذارنہ پیش کر کے ایک بار پھر اپنے برحق ہونے کو ثابت کیا ہے حزب اللہ لبنان

حزب اللہ لبنان نے غزہ میں فلسطینیوں کی جمعے کے روز کی ریلی کی مناسبت سے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جمعے کے روز کا حادثہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی امنگیں بدستور زندہ ہیں اور اپنے وطن کو آزاد کرانے کے لئے فلسطینی قوم ہمیشہ گرانقدر قربانی دینے کے لئے آمادہ رہتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے بیان میں فلسطینی قوم کی شجاعت و جانبازی کی قدردانی کے علاوہ تاکید کے ساتھ اعلان کیا گیا ہے کہ ہمیشہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اور کامیابی کے حصول تک غاصبوں کے خلاف ان کے جہاد میں شریک ہے۔

حزب اللہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی جمعے کے روز کی ریلی کو فداکاری کا بہترین نمونہ قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی قوم نے خون کا نذارنہ پیش کر کے ایک بار پھر اپنے برحق ہونے کو ثابت کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی عظیم الشان ریلی سے فلسطینی قوم کے دشمنوں اور سازش پسند عناصر اور تمام غداروں کو مایوسی ہوئی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں فلسطینی نوجوانوں کی دلیرانہ جدوجہد کو سراہتے ہوئے شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام عرب و مسلمان قوموں، نیز پوری دنیا کے حریت پسندوں سے فلسطینیوں کی مدد و حمایت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button