یمن

یمنی فوج کی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک

سعودی کرایے کے فوجیوں کے خلاف آپریشن میں کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک بکتر بند گاڑی بھی تباہ کردی گئی ہے۔

یمنی فوج کے ذرائع کے مطابق سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوب مغربی یمن کے ساحلی علاقوں میں بھی آل سعود کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسزنے ”حمیر” اور ”السود” نامی پہاڑی علاقوں میں موجود سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس سے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیِں۔

دوسری طرف سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے ”میدی” اور ”حرض” نامی علاقوں پر 18 بار شدید بمباری کی ہے، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button