پاکستان

افغانستان میں داعش کی آزادانہ نقل حمل تشویش ناک ہے، خواجہ آصف

شیعیت نیوز: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان کو تشدد ترک کرانے اور امن عمل میں شامل کرانے کے لیے اجتماعی دباؤ کی ضرورت ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغانستان کے حوالے سے تاشقند کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت خواجہ آصف نے کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے افغانستان و خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے علاقائی سطح پر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بار بار افغان تنازع کو سیاسی طور پر حل کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا اور افغانستان میں امن و استحکام کا قیام بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

خواجہ آصف نے افغان صدر اشرف غنی کے امن و مفاہمت کے قومی منصوبے اور ان کے دفتر کی طرف سے افغانوں کے زیر قیادت طالبان کے ساتھ امن عمل کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو تشدد ترک کرانے اور امن عمل میں شامل کرانے کے لیے اجتماعی دباؤ کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے جنگجوؤں کی آزادانہ نقل و حمل اور منشیات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی پیداوار پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button