پاکستان

کراچی: گورنر ہاوس کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج

کراچی: گورنر ہاوس میں کالعدم جماعتوں کی مہمانی اور شیعہ ٹارگیٹ کلکنگ کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی میں قائم گورنر ہاوس کے سامنے کالعدم جماعتوں کی شہر میں بڑھتی ہوئی نقل و حرکت اور گورنر ہاوس میں انکی سرکاری مہمانی سمیت گذشتہ روز شہید ہونے والے بنیکر امیر علی کی شہادت کے خلاف احتجاج کیا۔

سول سوسائٹی کا مطالبہ ہے کہ کالعدم جماعتوں کو شہر میں کھلی چھوٹ کیوں دی جارہی ؟ جب پاکستان کا قانون اور نیشنل ایکشن پلان اس بات کی شدید مخالفت کرتا ہے؟

واضح رہے کہ ۲۰ مارچ بروز منگل گورنر ہاوس میں پیغام پاکستان سیمنار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ۶۰۰۰۰ ہزار پاکستانیوں کی قاتل جماعت کو بھی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا، اس بات کو لے کر سول سوسائٹیز اور دیگر ملک کے سنجیدہ حلقوں نے حکومت سندھ اور گورنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button