مقبوضہ فلسطین

غزہ کی صورت حال کے بارے میں عالمی ادارے کا انتباہ

عالمی امدادی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کی وجہ سے علاقے کی اقتصادی اور انسانی صورتحال انتہائی بحرانی ہو گئی ہے۔
اسرائیل نے عالمی قوانین اور ضابطوں کو پامال کرتے ہوئے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ناخالص اندرونی پیداوار میں پچاس فی صد کمی ہوئی ہے اور بے روزگاری کا تناسب پینتالیس فی صد تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی امدادی ادارے کے مطابق غزہ کے اسی فی صد لوگ باہر سے آنے والی امداد کے سہارے زندہ ہیں جس میں زیادہ تر غذائی امداد ہوتی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کی چالیس فی صد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button