پاکستان

راحیل شریف ایرانی وزیر خارجہ کی دورہ پاکستان کی تفصیلات جمع کرنے آئے ہیں، تجزیہ کار

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ کے تین روزہ دورہ پاکستان کے نتیجے میں پاک ایران تعلقات میں مزید تقویت پائی جارہی ہے جبکہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ مزید اقتصادی و معاشرتی دوستانہ تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا جسکو پاکستان نے فراخ دلی سے قبول کیا۔

تاہم پاک ایران مضبوط تعلقات کے درمیاں حائل مثلث امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کو تشویش لاحق ہوگئی ہے جسکی مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب نے اپنے پاکستانی ملازم نام نہاد اور متنازعہ اسلامی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو پاکستان کے تفصیلی دورے پر روانہ کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق راحیل شریف کے اچانک پاکستان کے دورے کے دوران انکی خاص ملاقاتیں بھی ہیں جس سے واضح ہے وہ کس معمالے پر گفتگو کریں گے۔

دھیاں رہے کہ حال ہی میں سعودی ولی عہد نے ایران کے خلاف ایٹم بم بنانے کا بھی اعلان کیا، جس سے سعودی عرب کی جنگی جنونیت واضح ہے لہذا ہم پاک فوج کے سابق جنرل پر سعودی عرب کے حقائق آشکار ہوجانے کے بعد وہاں رکنے اور انکی مزید نوکری کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button