پاکستان

امام کعبہ کا دورہ پاکستان ، دہشتگرد متحرک رائیونڈ میں خودکش حملہ

شیعیت نیوز: روائیونڈ میں گذشتہ رات خودکش دھماکے میں ۸ افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاع ہے، یہ دھماکہ رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کے چیک پوائنٹ پر ہوا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خودکش تھا، دھماکے میں حملہ آور کے جسم کے اعضا اور دیگر شواہد اکھٹے کرکے فرانزک کے لیے بھجوائے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حملہ آور کس کے ساتھ آیا، سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کرتفتیش کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے پہلے حملہ آور نے اجتماع گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے روکا تو دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا۔

دھیاں رہے کہ یہ دھماکہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب سعودی عرب سے تشریف لائے ہوئے امام کعبہ کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں سے تازہ تازہ ملاقات کرکے انہیں تازہ دم کرکے واپس گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button