پاکستان

پاک فوج روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں، جنرل باجوہ

شیعیت نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں، پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار اور پرعزم ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کور کمانڈر بہالپور نے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو درپیش روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں، فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار اور پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button