پاکستان

سعودی ملازم امام کعبہ کی لاہور آمد: شہباز شریف اور طاہر اشرفی شرابی سے خصوصی ملاقات کریں گے

شیعیت نیوز: امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب 3 روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے۔ سربراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ ساجد میر، سینیٹر حافظ عبدالکریم اور دیگر اہلحدیث رہنما امام کعبہ کا ایئر پورٹ پر استقبال کریں گے، امام کعبہ کل جمعرات کو مرکزی جمعیت اہلحدیث کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امام کعبہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوآنہ سے ملاقات بھی کریں گے۔ امام کعبہ کانفرنس کے پہلے روز آخری نشست کے مہمان خصوصی ہونگے۔ ذرائع کے مطابق 9 مارچ کو امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب کانفرنس میں خطبہ جمعہ دیں گے، نماز جمعہ کے بعد آخری نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس میں شرکت کے بعد امام کعبہ پاکستان علماء کونسل کےسربراہ حافظ طاہر اشرفی سے ملاقات کریں گے، طاہر اشرفی کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ پاکستان علماء کونسل کی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ امام کعبہ نماز مغرب جامعہ اشرافیہ میں ادا کریں گے جبکہ نماز عشاء مرکز جماعت اہلحدیث لارنس روڈ میں پڑھائیں گے۔ امام کعبہ لاہور میں 3 روز کے قیام کے بعد روانہ ہو جائیں گے۔ امام کعبہ کے دورہ لاہور کے حوالے سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button