پاکستان

نیشنل ایکشن پلان، 39ہزار سرچ آپریشنز میں 1لاکھ 92ہزار مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے

شیعیت نیوز: خیبرپختونخوا پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ بھر میں 39ہزار سے زائد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے ایک لاکھ 92ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں کلو گرام دھماکہ خیز مواد ٗاسلحہ اور ہزاروں کارتوس برآمد کر لئے ،گرفتار افراد سے 16سو کلوگرام بارود،52ہزار کلاشنکو ف اور لاکھوں کارتوس برآمد، تخریب کاری کی سینکڑوں کوششیں ناکام بنائی گئیں،صوبہ میں اشتعال انگیز تقاریر پر 364اور لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 7481افراد گرفتار ٗتھانے لے جانے کے بعد ہزاروں بے گناہ قرار دئے گئے،جبکہ سر چ آپریشنز کے دوران گرفتار ہونے والے ہزاروں افراد کو تفتیش کے بعد بے گناہ قرار دیکر رہا کیا گیا ۔ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر 2014ء سے 2017ء تک صوبہ بھر میں 39655سرچ آپریشنز کئے گئے اس دوران 192876مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا سرچ آپریشنز میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے حصہ لیا اس دوران پولیس نے گرفتار ہونے والے افراد سے مجموعی طور پر 1612کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ٗ52431کلاشنکوف ٗپستول اور دیگر اسلحہ اور 1610355کارتوس برآمد کئے گئے اس دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادروں نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد کاروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے تخریب کاری کے سینکڑوں واقعات ناکام بنادئیے ،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر صوبہ بھر کی پولیس نے لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر7481افراد کو گرفتار کرکے 7163مقدمات درج کرائے گئے اور 6463لائوڈ سپیکرز تحویل میں لے لئے گئے ٗنیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ بھرمیں اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر 364افراد کو گرفتار کرکے 210مقدمات درج کرائے گئے اور 1651اشتعال انگیز مواد تحویل میں لے لیا گیا ٗسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا جہاں گھرو ں سے نکال کر پولیس موبائل گاڑیوں میں ڈال کرتھانوں کو منتقل کیا گیا لیکن وہاں لے جا کر ان سے تفتیش کی گئی اور بعدازاں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button