پاکستان

ن لیگ اور سعودی سازش طشت از بام: ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی تیاری

شیعیت نیوز: نواز لیگ نے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی شیعہ سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین کو فرقہ وارانہ جماعت قرار دیدکر کالعدم قرار دینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز لیگ شیعہ سیاسی جماعت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے کیونکہ گذشتہ چار سال میں ایم ڈبلیو ایم نے نواز لیگ کی ظالمانہ اور پاکستان مخالف سرگرمیوں کو گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آشکار کیا اور حکومت مخالف تحریک کا حصہ بنی رہی اور حال ہی میں بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلانے میں کلیدی کردار نبھایا۔

اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیانیہ میں پنجاب میں فرقہ ورانہ تصادم کے دو کیسز میں مجلس وحدت مسلمین کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، جس میں ایک سیاسی جماعت کی حامل تنظیم کو کالعدم اور دہشتگرد جماعتوں فہرست میں شامل کیا گیا جو نواز لیگ کی ایک بڑی خیانت ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق ملک میں زیادہ تر فرقہ وارانہطو و دہشتگردانہ کاروائیوں میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی ملوث ہیں۔ اور اتفاق سے یہ دونوں جماعت مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی حمایتی جماعتیں ہیں۔

دھیاں رہے کہ جھنگ سے مسلم لیگ ن کی حمایت سے ہی کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنے منصور جھگنوی نے الیکشن جیت کر پنجاب اسمبلی کی سیٹ حاصل کی تھی جبکہ اسی کالعدم دہشتگرد جماعت کا بانی ملک اسحاق پنجاب حکومت سے ماہانہ چالیس ہزار تخواہ حاصل کیا کرتا تھا جسے بعد میں ایک پولیس مقابلہ میں واصل جہنم کردیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے اس رپورٹ کو نواز لیگ کی بدنیتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ اوچھے ہتھکنڈوں استعمال کرکے اپنے سیاسی مخالفیں کو کمزور کرنا چاہتی ہیں انہوں نے کہا انکی جماعت اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے گی۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی ایک سیاسی جماعت ہے جسکا منشور پاکستان کی سربلندی اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو اجاگر کرنا ہے۔

807804a6-b5cf-47e8-95e4-6cbbaafedf3e.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button