پاکستان

سعودی عرب میں فوج بھیجنا ملکی مفاد کے منافی ہے، حرمین کو کوئی خطرہ

شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عدلیہ بارے نواز شریف کا رویہ طالبانی ہے، میٹرو بس ملتان کرپشن کیس نے پنجاب حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے، سابق نااہل وزیراعظم جلسے کرکے (ن) لیگی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے، نواز شریف اور مریم صفدر عدلیہ کی تذلیل اور تضحیک کر کے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ غربت کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں اور ن لیگی مریم صفدر کو سونے کے تاج پہنا رہے ہیں، عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، عمران خان نے شادی کر کے کوئی جرم نہیں کیا، نواز شریف نظام، جمہوریت اور ملک کیلئے خودکش بمبار بن چکا ہے، نواز شریف مظلومیت کا ڈرامہ کرکے عوام کی توجہ 5 سال کی حکومتی ناکامیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں فوج بھیجنا ملکی مفاد کے منافی ہے، حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں، سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت سے جعلی جمہوریت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، بڑی پارٹیوں نے کارکنوں کی بجائے اے ٹی ایم مشینوں کو سینٹ ٹکٹ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست و جمہوریت پر سرمایہ داروں کا قبضہ ہے، موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے، ملکی خود مختاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے، قوم آئندہ الیکشن میں حکومت کے ہر ظلم اور جرم کا حساب لے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button