دنیا

امریکی فوج کو شام کی سرزمین ترک کردینی چاہیے

روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں مشرق وسطی سے متعلق کانفرنس میں شام کی سرزمین پر امریکی فوج کی موجودگی کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو شام کی سرزمین فوری طور پرترک کردینی چاہیے۔ روسی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردی کو اب بھی ہوا دے رہا ہے اور دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے لاوروف نے کہا کہ شام کے تمام علاقوں پر شامی فورس کا قبضہ ہونا چاہیے اور امیرکہ کو فوری طور پر اپنی فوج شام سے نکال لینی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button