طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کی رہائی روکنے متعلق حکم امتناع میں توسیع
شیعیت نیوز: پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید افسر شاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کی ممکنہ رہائی روکنے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے وفاق سے جواب مانگ لیاہے ،پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ اے پی ایس کے متاثرہ والد کی رٹ کی سماعت ،وفاق سے جواب طلب کرلیا گیا،عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز فضل خان ایڈووکیٹ کی جانب سے عامراللہ اورممتازخان ایڈووکیٹس کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہید طالبعلم صاحبزادہ عمرخان کے والد فضل خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کابیٹا صاحبزادہ عمرخان جوآرمی پبلک سکول میں آٹھویں جماعت کاطالبعلم تھا16دسمبر2014ءکو آرمی پبلک سکول پرکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں 150دیگربچوں کے ساتھ انتہائی بے دردی سے شہید کیاگیااوراس دن سے درخواست گزار ان متاثرین کو انصاف دلانے کےلئے کوشاں ہے ۔