پاکستان

حریت رہنماء یوسف ندیم کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، سیدعلی گیلانی

شیعیت نیوز: مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے رُکن اور تحریک وحدت اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد یوسف ندیم کے نامعلوم مسلح افرادکے ہاتھوں قتل کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کارروائی قراردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں حریت کانفرنس کی ایک ہنگامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں بدنامِ زمانہ اخوانی دور کو دہرانے کی سازش کی جارہی ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ محمد یوسف ندیم کو گذشتہ روز نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

حریت رہنماء یوسف ندیم کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، سیدعلی گیلانی

 

متعلقہ مضامین

Back to top button