پاکستان

گلگت : سازش کے تحت جی بی کی تکفیری حکومت علمی اثاثے ختم کررہی ہے،عوام میں شدید اشتعال، رپورٹ

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کی تاریخی لائبریری کو ختم کرنے کی تیاریاں مکمل ،کٹروٹ کے عوام نے لائبریری کے خاتمے کی صورت میں مزاحمت کا اعلان کر دیا ،عمائدین کٹروٹ نے کہا ہے کہ ہم مرکزی لائبریری کو ختم کرنے نہیں دینگے ، لائبریری کو قائم کرنے کے بجائے ختم کرنا عوام الناس کےساتھ زیادتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری کوہر گز ختم نہیں کرنے دینگے عوام لائبریری کو قائم ودائم اور آباد دیکھناچاہتے ہیں ۔گلگت بلتستان کی حکومت لائبریری کے بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے اور گلگت بلتستان میں مزید لائبریریاں قائم کریں ۔انہوں نے کہا کہ باہر ملکوں میں لائبریریاں آباد ہوتی ہیں اور حکومت کی سر پرستی بھی ہوتی ہے لیکن گلگت بلتستان میں دو لائبریری موجود ہیں حکومت ان کو بھی ختم کرناچاہتی ہے یہ کہاں کا قانون ہے ؟انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ سے پرُ زور اپیل کیا کہ معاملے کا نوٹس لیکر لائبریری قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ گلگلت بلتستان کے گورنر کا تعلقات ایک کالعدم جماعت سے ہے جو ایک سازش کے تحت شیعہ اکثریتی علاقہ میں علمی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں کی عوام کے حقوق پر بھی ڈاکا ڈالے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button