پاکستان

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکارشہید

شیعیت نیوز: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لشکر جھنگوی کے مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکارشہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ کے حساس علاقے لانگو اسٹریٹ میں اس وقت پیش آیا جب فرنٹیر کانسٹیبلری (ایف سی) کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب واقعے کی ذمہ داری کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ تاہم کوئٹہ میں اسطرح کی ہونے والی کاروائیوں میں زیادہ تر کالعدم داعش سے مربوط پاکستانی دہشتگردی تنظیم لشکر جھنگوی ملوث ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں متعدد تکفیری کالعدم گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں فورسز کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز، ایف سی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

صوبے کی انتظامیہ نے ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ صوبائی انتظامیہ نے متعدد مرتبہ اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button